کوئٹہ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، 15 دنوں میں 5 ہزار سے زائد چالان

Last Updated On 07 April,2020 04:38 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شہریوں نے دفعہ 144 کی پابندی ہوا میں اُڑا دی۔ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کرنے والوں کے ساتھ ساتھ دکانیں کھولنے اور بازاروں میں بلازجواز گھومنے والے کے خلاف انتطامیہ کی بھرپورکاروائیاں بھی جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظرنافد کردہ دفعہ 144کی پابندی کو شہریوں نے ہوا میں اڑادیاہے، شہریوں نے دن بھر موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں میں بازاروں میں گھومنے کو معمول بنالیاہے۔

ٹریفک پولیس شہربھر میں ناکے لگاکرخلاف وزری کرنےوالوں کا چالان کررہی ہے، ٹریفک پولیس نےگذشتہ 15 دنوں میں 5ہزارزائد چالان کر کے خلاف ورزی کرنے والوں سےلاکھوں روپے جرمانہ وصول کیاہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر لاک ڈائون کی خلاف کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں،2ہفتوں میں سینکڑوں دکانوں کو سیل کیا گیا اور بغیر کسی وجہ کے بازاروں میں گھومنے والوں کوبھی گرفتار کیا جا رہا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرسٹی کاکہناہے لوگ انتطامیہ کو سختی کرنے پر مجبورکر رہے ہیں۔

بازاروں میں بلاوجہ پھرنےوالوں کا کہنا ہے کہ وہ گھروں تک محدود رہے کر بیزار ہو گئے ہیں اورکچھ ہواخوری کرنے کے لئےباہرنکلتے ہیں۔
 

Advertisement