کراچی میں لاک ڈاؤن: یومیہ اجرت والوں نے ماسک بیچنے شروع کر دیئے

Last Updated On 07 April,2020 11:39 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں لاک ڈاؤن مارکیٹس بند ہوئیں تو یومیہ اجرت پر گزر بسر کرنے والوں نے ماسک بیچنے شروع کر دیئے، تاہم شہریوں نے کھلے عام ماسک کی فروخت پر بھی کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

کرونا وائرس کے پیش نظر ماسک کی خریداری مین اضافہ ہو گیا تو ماسک بیچنے والوں کا کاروبار بھی تیز ہوا، مانگ بڑھی تو قیمت بھی بڑھ گئی 20 روپے کا فیس ماسک 50 روپے کا بکنا شروع ہوگیا۔

دوسری جانب اس چلتے کاروبار کا ان لوگوں نے بھی اپنایا جو لاک داون کے باعث بے روزگار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا گھر چلانے کے لئے کچھ تو کرنا تھا۔ شہریوں کا کہنا ہے ماسک کی فروخت اپنی جگہ لیکن بغیر احتیاط کے فیس ماسک کی خریدو فروخت خطرے سے خالی نہیں۔
 

Advertisement