کراچی: (دنیا نیوز) کورونا وبا میں اضافے کے بعد سائبر کرمنلز پھر سے سرگرم ہو گئے۔ شہریوں کو بلیک میل کر کے پیسے لوٹنے کا نیا طریقہ نکال لیا گیا۔ کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے سائبر الرٹ جاری کر دیا۔
کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے شہریوں کے لئے سائبر الرٹ جاری کر دیا۔ کورونا وبا میں اضافے کے بعد سائبر کرمنلز سرگرم ہو گئے۔ شہریوں کو بلیک میل کرنے کا نیا طریقہ نکال لیا گیا۔ ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل کے مطابق سائبر کرمنلز شہریوں کو رابطہ کر کے ان سے ایس ایم ایس کوڈ مانگتے ہیں، درحقیقت یہ واٹس ایپ ویریفیکیشن ایس ایم ایس ہوتا ہے، واٹس ایپ پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ڈیٹا چوری کر کے سائبر کریمنلز متاثرہ شخص کے کونٹیکٹس سے رابطہ کرتے ہیں اور ایزی پیسہ کے ذریعہ پیسے مانگتے ہیں۔
چند دنوں کے دوران اس طرح کے کیس میں 10 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ کئی افراد لاکھوں روپے سائبر کرمنلز کے ہاتھوں کھو چکے ہیں۔ اس گروہ کے زیادہ تر ٹارگٹ افراد مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔
شہری اپنا کسی قسم کا ایس ایم ایس کوڈ کسی کو نہ دیں، ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا کے بعد ایسے کیسز میں بہت اضافہ ہوا ہے جس سے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔