کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لئے کام کرنے والا پولیس افسر پکڑا گیا، گلستان جوہر سے گرفتار کیے گئے اے ایس آئی شہزاد پرویز دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا، ملزم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے نکلا۔
رسّی جل گئی پربل نہیں گیا، کراچی میں بے شمار ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود ایم کیوایم لندن کے کارندوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ گلستان جوہر میں حساس اداروں کی ایس آئی یو پولیس کے ہمراہ کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لئے کام کرنے والا پولیس افسر پکڑا گیا۔
اے ایس آئی شہزاد پرویز گلستان جوہر کا رہائشی تھا اور کئی دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم شہزاد پرویز کو محمود صدیقی نامی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جارہی تھی، پولیس افسر ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن بھی تھا۔ ملزم کی اصل وابستگی ایم کیوایم لندن سے بتائی جاتی ہے۔ اے ایس آئی شہزاد کے قبضے سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے۔