ملتان: موبائل سمز کی غیر قانونی رجسٹریشن اور جعلی گیٹ وے کا کام کرنے والا گروہ گرفتار

Last Updated On 21 April,2020 12:25 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے ملتان میں موبائل سمز کی غیر قانونی رجسٹریشن اورجعلی گیٹ وے کا کام کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

 

ایف آئی اے سائبرکرائمز ونگ ٹیم نے ملتان میں کارروائی کے دوران موبائل سمز کی غیر قانونی رجسٹریشن میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے مختلف آلات اور سامان بھی برآمد کیا گیا۔

گرفتار ملزمان انگوٹھوں کے جعلی نشانات بنا کر سمز جاری اور جعلی گیٹ وے کا کام بھی کرتے تھے۔