لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے پنجاب میں سرکاری خرچ پر افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کردی۔ انہوں نے کہا پابندی کا اطلاق وزرا، سیکرٹریز اور دیگر سرکاری حکام پر ہوگا۔
سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وباء کے باعث ہم نے پائی پائی کی بچت کرنی ہے، موجودہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھ کر وسائل کو کورونا کی روک تھام کیلئے خرچ کرنا ہے، سرکاری وسائل کے استعمال میں ڈسپلن کی پالیسی پر سختی سے کاربند رہنا ہوگا، حالات کا تقاضا ہے کہ ہم کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا رمضان المبارک میں گھر رہیں اور محفوظ رہیں کی پالیسی شہریوں کے تحفظ کیلئے ہے، ہم قومی وسائل کے امین ہیں۔