کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے کراچی میں 5 سے 8 مئی کے درمیان ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کر دیا، درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
شہر قائد پر ہیٹ ویو کا خطرہ منڈلانے لگا، محکمہ موسمیات کی کراچی میں 5 سے 8 مئی کے دوران ہیٹ ویو کی پیشگوئی کر دی۔ اس دوران دوپہر کے اوقات میں سمندری ہوائیں منقطع رہیں گی، موسم گرم اور خشک رہے گا۔
پاکستان کے شمال میں 4 مئی تک بارش برسانے والا سسٹم موجود ہو گا، سسٹم کے بعد پورے ملک میں خشک موسم اپنا اثر دکھا ئے گا۔ ہیٹ ویو کے دوران بلوچستان کے ریگستانی علاقوں سے گرم ہوائیں چلیں گی۔