لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار، بجلی کا ترسیلی نظام متاثر

Last Updated On 20 April,2020 06:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے گزشتہ دنوں جمعہ سے پیر تک ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی تھی۔ لاہور شہر میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیا۔

 

لاہور شہر کے مختلف مقامات پر بوندا باندی اور موسلا دھار بارش ہوئی۔ موسلا دھار بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیا۔ بارش کے باعث لیسکو کے 55 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ سمن آباد، راج گڑھ، مغل پورہ، شالامار، مزنگ، قلعہ گجر سنگھ، گڑھی شاہو، سوڈیوال، شادباغ اور بادامی باغ کے متعدد علاقوں میں بجلی بند رہی۔
 

Advertisement