اسلام آباد (دنیا نیوز) - محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج پنجاب ، اسلام آباد ،خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کا امکان ہے۔
موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، بالائی وجنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ رات لاہور کےمختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، جس سے بڑھتی گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
تیز بارش اور آندھی کے باعث فیڈرز ٹرپ ہونے سے لیسکوکا ترسیلی نظام متاثر بیٹھ گیا۔
فیصل آباد میں بارش کےباعث دو مکانات کی چھتیں گر گئیں، ملبے تلے دب کر6 افراد زخمی ہو گئے۔
مانانوانہ نیشنل کالونی میں واقع ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت گرگئی اور آگ بھی بھڑک اُٹھی جس سے بہن بھائی زخمی ہوگئے۔
چنیوٹ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل خو ب برسے جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے موسم
سہانا ہوگیا۔