کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میں کل سے مغربی سسٹم کی انٹری ہوگی، محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ میں کل سے بارش کا امکان ہے۔
گرمی سے پریشان کراچی والوں کیلئے محکمہ موسمیات سے اچھی خبر آگئی۔ 12 مئی سے ایران کے راستے سے بلوچستان میں مغربی سسٹم داخل ہو گا جو بالائی سندھ میں بادل برسائے گا۔
کراچی میں بھی 13 مئی کی شب سے بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ کل سے 16 مئی تک شہر قائد کا درجہ حرارت بھی کم ہو کر 34 سے 36 ڈگری پر آسکتا ہے۔
چار روز کے دوران موسم ابرآلود جبکہ سمندری ہوائیں بھی بحال رہیں گی، مغربی سسٹم تک شہری شدید گرمی سے بچے رہیں گے۔