2 مئی تک گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی

Last Updated On 27 April,2020 06:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں پیر سے 2 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کے دوران پختونخوا، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

سوموار کو پختونخوا، پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں، منگل کو بالائی خیبر پختونخوا، پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں اور بدھ کو بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جمعرات کو بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں، جمعہ کو پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان جبکہ ہفتے کو بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔