راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ ملک میں فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے موثر آپریشن ضروری ہے تاکہ معیشت پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔
آرمی چیف نے کہا ہے کہ حکومت ٹڈی دل کنٹرول کرنے کے لیے قومی ایمرجنسی کا اعلان کر چکی ہے۔ پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لیے ہر وسیلہ فراہم کرے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات انسداد ٹڈی دل سینٹر کے دورے کے دوران کہی۔ اس موقع پر آرمی چیف کو لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے صورتحال پر بریفنگ دی۔
COAS reiterated that Army will make all possible resources available to help civil admin combat locust threat. He stressed effective control ops are essential for ensuring food security & mitigating negative eco impact. Govt already declared national emergency in this regard. 2/2 pic.twitter.com/QqNfkVDnJr
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 4, 2020
آرمی چیف نے این ایل سی سی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں مربوط قومی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے سول اداروں کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے موثر آپریشن ضروری ہے تاکہ معیشت پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔ حکومت ٹڈی دل کوکنٹرول کرنے کیلئے پہلے ہی قومی ایمرجنسی کا اعلان کرچکی ہے۔