لاہور: (دنیا نیوز) نئے مالی سال میں حکومت 13 ارب 15 کروڑ ڈالر کے قرضے حاصل کریگی۔ پروجیکٹ لونز کی مد میں 1 ارب 32 کروڑ ڈالر، پروگرام لونز کی مد میں 3 ارب ڈالر اور غیر ملکی مالیاتی اداروں سے 8 ارب 80 کروڑ ڈالر کے قرض لیے جائینگے۔
تفصیل کے مطابق بجٹ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 21-2020ء میں حکومت مختلف مد میں 13 ارب 15 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کریگی۔
اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک سے 1 ارب ڈالر، سعودی عرب سے 1 ارب ڈالر ادھار تیل کی مد میں، ڈیڑھ ارب ڈالر یورو بانڈز اور سکوک بانڈز جاری کرکے حاصل کیے جائینگے۔
کمرشل بینکوں سے 4 ارب ڈالر جبکہ آئی ایم ایف سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض لیا جائیگا۔ پروجیکٹ لونبز کی مد میں 1 ارب 32 کروڑ ڈالر اور پروگرام لونز کی مد میں 3 ارب ڈالر غیر ملکی قرض لیا جائیگا۔
دستاویزات کے مطابق مجموعی طور پر حکومت 13 ارب 15 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے نئے مالی سال میں حاصل کریگی۔