وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے

وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی شیڈول، کل ایک روزہ دورہ پر شہر قائدؒ جائیں گے۔ وزیراعظم پہلے اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس میں شرکت کریں گے جس کے بعد کراچی روانہ ہو جائیں گے۔

کراچی میں وزیراعظم، گورنر عمران اسماعیل کے علاوہ صوبے کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، پارٹی قائدین سے بھی ملیں گے۔ صوبہ سندھ میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی اور انسداد کیلئے حکومتی اقدامات سے متعلق بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔