لاہور کے 9 علاقوں کو سیل کرنے کا مشکل فیصلہ تھا، ڈاکٹر یاسمین راشد

Last Updated On 15 June,2020 10:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہور کے 9 علاقوں کو سیل کرنے کا مشکل فیصلہ تھا۔ وزیراعظم نے ہدایات دیں کہ ہاٹ سپاٹ علاقوں کو بند کر دیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ‘’دنیا کامران خان کیساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ عیدالفطر پر لوگوں نے بالکل احتیاط نہیں کی۔ پورے لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی کیساتھ بڑھ رہے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہاٹ سپاٹ والے علاقوں کو بند کر دیا جائے گا۔ تاہم ان علاقوں میں دودھ اور ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی ٹیسٹنگ استعداد میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔ آئندہ ماہ تک کورونا مریضوں کی 2 لاکھ تک جا سکتی ہے۔ لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ویکسین آنے تک کورونا کہی نہیں جا رہا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا لاہور میں سب سے زیادہ ہے۔ اگر کورونا کے متاثرہ شخص کو سانس کا مسئلہ ہے تو وہ گھر میں نہ رہے۔

 

Advertisement