خیبر پختونخوا کے علاقے سوات سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

خیبر پختونخوا کے علاقے سوات سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت چار اعشاریہ پانچ اور گہرائی 65 کلومیٹر زیر زمین تھی جبکہ اس کا مرکز اس کا مرکز پاک افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلے کی وجہ سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔