بھارت کو کشمیریوں پر ظلم اور حقوق سلب کرنے سے روکنا ہوگا: وزیراعظم

بھارت کو کشمیریوں پر ظلم اور حقوق سلب کرنے سے روکنا ہوگا: وزیراعظم

 وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا میں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ کیا، دنیا کے دیگر رہنماؤں سے بھی رابطے کر رہا ہوں، بھارت نے پہلے مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی الحاق کوشش کی، اب بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدل رہا ہے، 25 ہزار بھارتیوں کو کشمیر کا ڈومیسائل جاری کرنا غیر قانونی ہے۔