دنیا میڈیا گروپ کی جانب سے ڈاکٹرز کیلئے 25 ہزار ماسک

دنیا میڈیا گروپ کی جانب سے ڈاکٹرز کیلئے 25 ہزار ماسک

دنیا میڈیا گروپ کے ایم ڈی نوید کاشف نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو سرجیکل ماسک دیئے، سرجیکل ماسک موصول کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا دنیا میڈیا گروپ نے پہلے بھی حفاظتی لباس فراہم کیا، اب 25 ہزار ماسک فراہم کرنا فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرزکیلئے حوصلہ افزاہے۔

انہوں نے کہا ڈاکٹرز و میڈیکل کمیونٹی کیلئے حفاظتی لباس کی طرح 25000 سرجیکل ماسک دینے پر میاں عامر محمود کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے حالات اس وجہ سے اچھے ہیں کہ میاں عامر محمود جیسے لوگ ابھی موجود ہیں، وہ اس جنگ میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور کورونا کے خلاف جنگ ہم جیت کر دکھائیں گے۔

اس سے قبل دنیا میڈیا گروپ کی جانب سے 9 جون کو بھی صوبائی وزیر صحت کو ایک ہزار حفاظتی لباس فراہم کئے گئے تھے۔