وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس میں مبتلا، ٹیسٹ مثبت آ گیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس میں مبتلا، ٹیسٹ مثبت آ گیا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی صحت بارے آگاہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے لکھا کہ انھیں آج ہلکا سا بخار محسوس ہوا، جس کے فوری بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ میں نے کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آ چکا ہے۔ تاہم اللہ پاک کی رحمت سے میں خود کو طاقتور اور توانا محسوس کر رہا ہوں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے گھر سے ہی اپنی ذمہ داریاں نبھاؤں گا۔ میری عوام سے درخواست ہے کہ وہ جلد صحتیابی کیلئے مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں۔