کراچی: (دنیا نیوز) سعید غنی نے کہا ہے کہ نالائق حکومت پاکستانی عوام کو دھوکا دے رہی ہے، پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کرنا بند کر دئیے گئے، ملک کو اتنا نقصان کبھی نہیں پہنچا جتنا اس نا اہل حکومت نے پہنچایا، کراچی میں نالوں کے چاکنگ پوائنٹس کو کلیئر کر دیا گیا۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ناصر شاہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا پٹرول کا بحران پیدا کیا گیا، پاکستان کےعلاوہ پوری دنیا میں پٹرول ملتا رہا، پوری دنیا میں پی آئی اے کے آپریشن پر تقریباً پابندی لگا دی گئی ہے، قومی ایئر لائن کو زمین بوس کر دیا گیا، پنجاب میں گندم کا شدید بحران ہے۔
سعید غنی کا کہنا تھا ٹرمپ نے کہا تھا ٹیسٹ کرنا چھوڑ دیں کورونا ختم ہو جائے گا، انہوں نے ٹیسٹ کرنا کم کر دیئے اور کہا جا رہا ہے پاکستان میں کورونا کیسز کم ہونا شروع ہوگئے، اس لئے ہم کہتے ہیں ایک امریکی ٹرمپ دوسرا پاکستانی ٹرمپ ہے۔