اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی رینٹل پاور کرپشن کیس سے بریت کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کا ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوڈیرو ٹو رینٹل پاور کرپشن کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت کے مطابق سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو کرپشن کیس سے بری نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے تمام ملزمان کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کے تحت بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔