اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) کورونا وبا کے پھیلاؤ کے دوران بند کئے گئے تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند رکھنے سے متعلق فیصلہ آج بروز بدھ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود آن لائن اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں صوبوں کی جانب سے تیار کردہ تجاویز اور ایس او پیز کا جائزہ لیا جائے گا، پنجاب میں تعلیم کے دونوں شعبے تعلیمی ادارے فوری کھولنے کے حامی نہیں، وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس کہہ چکے ہیں کہ حالات بہتر ہوں تو 15 اگست کے بعد سکول مرحلہ وار کھولے جائیں، جبکہ وزیر ہائر ایجوکیشن نے اگست کے پہلے ہفتے کالجز کو مرحلہ وار کھولنے کی تجویز دی ہے، دیگر صوبوں کی بھی تجاویز پر غور کے بعد حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔
خیال رہے وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند کیا گیا ہے۔