ایسی اے ٹی ایم، جس میں پیسے ڈالتے ہی گول گپے نکل آتے ہیں، ویڈیو وائرل

Last Updated On 06 July,2020 08:23 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک ایسی اے ٹی ایم نصب کی گئی جس میں سے لوگ گول گپے نکال سکتے ہیں اور کورونا وبا کے دوران بھی چٹ پٹے گول گپوں کا مزہ لے سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں شہریوں کی بڑی تعداد کھانے پینے کی شوقین ہوتی ہے اس دوران انہیں اگر کھانا پینے کے لیے کچھ نہ ملے تو وہ جدوجہد کرنا شروع کر دیتے ہیں اور کوئی نہ کوئی حل نکالتے ہیں، ایسے میں بھارتی ریاست گجرات سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان اور بھارت میں گول گپے کھانے کے شوقین افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے، بھارتی ریاست گجرات میں سخت لاک ڈاؤن ہے تو لوگ گول گپے (جسے بھارت میں پانی پوڑی بھی کہا جاتا ہے) کھانے کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ تاہم ریاست میں ایک انوکھی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: ویتنام میں ضرورتمندوں کیلئے چاول کی اے ٹی ایم مشینیں لگ گئیں

خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری اے ٹی ایم میں بالکل ایسے پیسے ڈال رہا ہے جیسے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوائے جاتے ہیں، تھوڑی دیر بعد مشین کے ذریعے پسندیدہ گول گپے مل جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے اس اے ٹی ایم مشین کے ذریعے سے گول گپے نکالنے کی ویڈیو شیئر کی گئی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے خوب وائرل ہوگئی۔ صارفین کی جانب سے اس اے ٹی ایم مشین کے آئیڈیا کو خوب سراہا جا رہا ہے۔