کورونا کے دوران ڈیلیوری کرنیوالے مرد، خواتین کا شکریہ ادا کرنے کیلئے یادگاری مجسمہ نصب

Last Updated On 06 July,2020 06:21 pm

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں کورونا وائرس کے دوران ڈیلیوری کرنے والے مرد اور خواتین کا شکریہ ادا کرنےکے لیے یادگاری مجسمہ نصب کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے دوران فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کی کاوشوں کو خوب سراہا جا رہا ہے لیکن اس وبا میں ڈیلیوری کرنے والے لوگوں کی ہمت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں روس کے دارالحکومت ماسکو میں کورونا وائرس کے دوران ڈیلیوری کرنے والے مرد اور خواتین کا شکریہ ادا کرنےکے لیے ایک یادگاری مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔

یادگاری مجسمےکو ایلکسی نامی آرٹسٹ نے تیار کیا ہے جو 3 میٹر لمبا ہے اور اس پر لکھا ہے کہ یہ مجسمہ ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے ہمارا سیلف آئسولیشن میں رہنا ممکن بنایا۔

ماسکو کے کورئیر سروس کے ملازم کا کہناتھا کہ یہ یادگاری مجسمہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کیونکہ اس سے پہلے کسی کورئیر یا ڈیلیوری سروس کرنے والے کے لیے یادگاری مجسمہ نہیں بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ روس میں کورونا وائرس بے حد تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے سخت لاک ڈاؤن میں گھروں میں موجود لوگ اپنی ضرورت کی اشیا گھروں پر ہی منگوارہے ہیں۔
 

Advertisement