کورونا : وفاقی حکومت نے آکسیجن سلنڈر اور دیگر اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی ختم کردی

Last Updated On 06 July,2020 04:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے کورونا وبا کے دوران تین ماہ کے لیے آکسیجن سلنڈر اور دیگر اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی ختم کردی۔

تفصیلات کے مطابق آکسیجن سلنڈر، آکسیجن گیس اور ٹینک پر ڈیوٹی نہیں لگے گی۔ وفاقی حکومت نے آکسیجن کنسینٹریٹر پر کسٹم ڈیوٹی ختم نہیں کی۔ وفاقی حکومت نے آکسیجن کنسینٹریٹر پر کسٹم ڈیوٹی ختم نہیں کی۔

ہوا سے آکسیجن بنانے والی خود کا رمشین آکسیجن کنسینٹریٹر مارکیٹ میں کئی گنا مہنگی ہوچکی۔ کورونا وبا کے باعث مارکیٹ میں آکسیجن کنسینٹریٹر شدید قلت کا سامنا ہے۔

فلاحی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر فیاض عالم کا کہنا ہے کہ حکومت آکسیجن کنسینٹریٹر پر بھی کسٹم ڈیوٹی ختم کرے۔ شہری آکسیجن سلنڈر کی جگہ اس مشین کو آسانی سے استعمال کرتے ہیں۔
 

Advertisement