کورونا وائرس کا خوف یا کچھ اور، پنجاب کے 48 ڈاکٹروں نے استعفیٰ دے دیا

Last Updated On 05 July,2020 05:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) استعفیٰ دینے والوں میں لاہور کے 32 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ڈاکٹروں کے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

استعفیٰ دینے والے ڈاکٹروں میں میو ہسپتال کے 14، چلڈرن ہسپتال کے 6، جنرل ہسپتال کے 3، سروسز اور لیڈی ایچی سن کے 2 ڈاکٹرز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال سے 2، چلڈرن ہسپتال سے 6 اور جنرل ہسپتال سے 3 ڈاکٹرز نے استعفیٰ دیا ہے۔

کوٹ خواجہ سعید ہسپتال، شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال اور میاں منشی ہسپتال سے بھی ایک ایک ڈاکٹر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فیصل آباد، ڈی جی خان، بہاولپور، رحیم یار خان اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں سے بھی ڈاکٹرز نے نوکری چھوڑ دی ہے۔

پنجاب حکومت نے ڈاکٹرز کے استعفے منظور کرتے ہوئے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ذرائع محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ہر سال متعدد ڈاکٹرز مختلف گھریلو اور دیگر وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو جاتے ہیں۔
 

Advertisement