اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا کا زور برقرار ہے، مزید 93 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4 ہزار 712 تک پہنچ چکی ہے۔
نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں مہلک وائرس سے 2 لاکھ 28 ہزار 474 شہری متاثر ہوئے ہیں جن میں سے سندھ میں 92 ہزار 306، پنجاب میں 81 ہزار 317 مریض، خیبرپختونخوا میں 27 ہزار843، بلوچستان میں 10ہزار 766 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 25 ہزار 527کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 3 ہزار 191 افراد مرض میں مبتلا پائے گئے ہیں جبکہ اب تک ہونے والے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 13 لاکھ 98 ہزار 352 ہے۔ کورونا میں مبتلا مریضوں میں سے 2 ہزار 419 کی حالت شدید تشویشناک ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق مزید چار ہزار 736 مریضوں نے ملک بھر میں کورونا کو شکست دیدی، صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 29ہزار 830 ہوگئی۔