سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے تحت کورونا تشخیصی کٹس خیبر پختونخوا کے حوالے

Last Updated On 07 July,2020 03:02 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کو سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے تحت کورونا تشخیصی کٹس اور دیگر سامان حوالے کر دیا گیا۔ وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے سامان وصول کیا۔

صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا نے سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے حکام سے سامان وصول کیا، سامان میں 2 ہزار 16 پی سی آر ٹیسٹنگ کٹس، 2010 یو ٹی ایم، 8 ہزار حفاظتی گاؤن، 8 سو فیس شیلڈز، 8 سو کے این 95 ماسک، 24 ہزار فیس ماسک، 24 ہزار ہیڈ کور، 24 ہزار دستانے اور 24 ہزار شو کورز شامل ہے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے دوران ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حفاظت شروع دن سے اولین ترجیح رہی، سماجی تنظیموں کی جانب سے اس طرح کی سرگرمیاں لائق تحسین ہیں۔