اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر پاکستان آصف زرداری سمیت دیگر کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔
سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عدالت میں پیش ہوئے، سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک بھی پیش نہ ہوئے جبکہ ان کے معاون وکیل نے سابق صدر پاکستان کے استثنی کی درخواست دی جسے منظور کر لیا گیا۔
نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے ریفرنس خارج کرنے کی درخواست کیخلاف دلائل دینا تھے لیکن فاضل عدالت کے جج کی مصروفیت کے باعث بغیر کاروائی کیس کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔