شاہراہیں سماجی اور اقتصادی ترقی کا ذریعہ ہیں، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ

Last Updated On 26 July,2020 09:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ شاہراہیں موثر رابطوں اور سماجی واقتصادی ترقی کا ذریعہ ہیں۔

تفصیل کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے چیئرمیں عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ شاہراہیں موثر رابطوں اور سماجی واقتصادی ترقی کا ذریعہ ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر پر مکمل توجہ مرکوز ہے۔ ہوشاب، آواران تا خضدار شاہراہ، آواران تا بیلہ شاہراہ خطے کی صورت بدل دیں گی۔
عاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ جنوبی بلوچستان میں اس وقت بہتر روابط اور سماجی اقتصادی ترقی کے لئے شاہراہوں کی تعمیر پر توجہ دی جا رہی ہے۔