جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر کا دورہ پاکستان تکنیکی مسائل کے باعث ملتوی

جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر کا دورہ پاکستان تکنیکی مسائل کے باعث ملتوی

ان کے دورے کے نئے شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے آج اپنے ٹویٹر پیغام میں کہی۔

انہوں نے مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کرنے کی امید ظاہر کی۔ Bozkir نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس کے ایجنڈے کے حوالے سے مسائل اور ترجیحات کے متعلق پاکستانی حکام سے موثر بات چیت کے منتظر ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹویٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے تعمیری اور سودمند دورئہ پاکستان کا خیر مقدم کریںگے۔