ایف اے ٹی ایف سے متعلق 4 قوانین پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار

Last Updated On 13 August,2020 12:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف اے ٹی ایف سے متعلق چار قوانین پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ اپوزیشن نے منی لانڈرنگ سے متعلق جرائم کو نیب دائرہ اختیار سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے معاملات نیب کو دیئے تو سیاستدانوں کیخلاف استعمال ہوسکتے ہیں، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ ترمیم میں نیب کے اختیارات ختم کرنے پر ساتھ دینگے۔

ضابطہ فوجداری، وقف اور ٹرسٹ کے قوانین میں بھی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ اپوزیشن نے قوانین میں ترامیم کیلئے تحریک انصاف کے کسی وزیر کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کر دیا اور کہا قوانین میں ترمیم کے لئے صرف وزیر قانون کے ساتھ بات چیت ہوگی۔
 

Advertisement