لندن: (دنیا نیوز) پاکستان کا 73 واں یوم آزادی لندن میں بھی بھرپور جوش وخروش سے منایا گیا مشرقی لندن کی معروف الفرڈ لین پر واقع دنیا نیوز کے دفتر کے باہر ہونیوالی تقریب میں ہزاروں پاکستانیوں نے شرکت کی
تفصیلات کے مطابق بچے، بوڑھے، جوان اور خواتین جذبہ حب الوطنی سے سرشار، لندن کی معروف شاہراہ الفورڈ لین پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار۔ فضا ملی نغموں سے گونج اٹھی۔ پاکستان زندہ باد کے نعرے۔ میرا ایمان پاکستان کے ملی نغموں نے آنکھیں اشک بار کردیں۔
یوم آزادی کے جشن میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی بھارتی مظالم کی شدید مذمت 14 اگست پاکستان کی آزادی کا دن۔ وطن عزیز پاکستان سے محبت کے اظہار کا دن، جشن آزادی کا بڑا جشن مشرقی لندن کی مشہور شاہرا الفورڈ لین پر منایا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں سبز ہلالی لباس زیب تن کئے اور ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اٹھائی خواتین اور بچوں سمیت ہر عمر کے افراد نے شرکت کی ۔
دنیا نیوز لندن کی طرف سے جشن آزادی کے حوالہ سے الفورڈ لین پر خصوصی جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں لہو گرمانے کے لئے ملی نغموں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ معروف گائیک سہیل سلامت نے پاکستان کے ملی نغمے گائے تو الفورڈ لین پر موجود جذبہ حب الوطنی سے سرشار پاکستانی جھوم اٹھے۔
تقریب کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر و انسانی حقوق کے علمبردار انصار برنی تھے جبکہ برطانوی ممبر پارلیمنٹ سائیم ٹیری ، ممبر پنجاب اسمبلی صبا صادق، بریگیڈیئر ر نوید مشتاق کے علاوہ دیگر چیدہ چیدہ شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں
سر شام سے ہی پاکستانی پرچم اٹھائے خواتین۔ بچے اور بڑے الفورڈ لین پر نکل آئے جنہوں نے خوب ہلا گُلا کر کے پاکستان کی آزادی کا دن منایا۔ جو سلسلہ رات گے تک جاری رہا۔ دنیا نیوز سے اظہار خیال کرتے ہوئے مختلف افراد نے وطن سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا ۔۔۔۔
معروف پاکستانی بزنس مین اور قاضی انوسٹمنٹ کے سربراہ یاسر محمود نے شرکا کے جذبے کو سراہا اور ان میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شرٹس اور کرکٹ بیٹ تقسیم کئے۔
انصار برنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولی بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے نہتے کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے کشمیریوں کے ساتھ پوری پاکستانی قوم کھڑی ہے
ممبر پارلیمنٹ Sam terry نے بھی شرکا سے خصوصی خطاب میں پاکستان کے یوم آزادی کی مبارکباد دی۔
الفورڈ لین پر جشن آزادی کے جشن کے مزے کو دوبالا کرنے کے لئے انٹرنیشنل بزنس و پروفیشنل کارپوریشن اور قاضی انوسٹمنٹ کی طرف سے دنیا نیوز کے ساتھ ملکر جشن میں آئی خواتین اور نوجوانوں کے لئے تخائف دینے کا اہتمام بھی کیا گی تھا۔ جس میں خواتین کو پاکستانی کپڑے، جبکہ نوجوانوں میں کرکٹ بیٹ اور ٹی شرٹس بھی تقسیم کی گئی۔ بزنس کارپوریشن کے چیئرمین رضوان سلہریا اور عامر خان نے ہیڈ آف انٹرنیشنل نیوز آپریشن اظہر جاوید کے ساتھ ملکر الفورڈ لین پر موجود افراد میں تخائف تقسیم کئے
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے الفورڈ لین پر موجود افراد کا کہنا تھا کہ انہیں لگ رہا ہے کہ وہ لندن میں نہیں بلکہ پاکستان میں ہیں۔
دنیا نیوز آفس میں جشن آزادی کے حوالہ سے کیک بھی کاٹا گیا جس میں مقامی ممبر پارلیمنٹ سائم ٹیری ، معروف سماجی شخصیت انصار برنی۔ ممبر پنجاب اسمبلی صبا صادق کے علاوہ کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی اور پاکستان کے جشن آ آزادی کا کیک کاٹا۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی سائم ٹیری۔ انصار برنی ، صبا صادق اور دیگر نے اوورسیز پاکستانیوں کے جذبہ حب الوطنی کو سلام پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں پاکستانیوں کا اس طرح دھوم دھام سے جشن آزادی منانا ان کی وطن کے ساتھ محبت و عشق کا عکاس ہے۔