پاکستان میں پھنسے طلبا کے ویزوں کا معاملہ چینی حکام کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ

پاکستان میں پھنسے طلبا کے ویزوں کا معاملہ چینی حکام کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پھنسےطلبا کے ویزوں کا معاملہ چینی حکام کے ساتھ اٹھانےکافیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں زلفی بخاری نے وزارت اوورسیز کو ہنگامی بنیادوں پر طلبا کامعاملہ حل کرنےکی ہدایت کی ہے۔

چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں داخلہ لینےوالےطلباکےسفری انتظامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

زلفی بخاری کی ہدایات پر وزارت اوورسیز کےحکام معاملہ کےحل کیلئےمتحرک ہوگئے ہیں اور وزارت خارجہ میں ڈی جی چین اور متعلقہ محکموں سےمشاورت شروع کر دی گئی ہے۔

وزارت اوورسیز کی ویب سائٹ پر طلبا کوائف کے اندراج کیلئےفارم اپ لوڈ کر دیا گیا، معاون خصوصی زلفی بخاری نےطلبا سے بلاتاخیر کوائف کے اندراج کی اپیل ہے۔

دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر زلفی بخاری نے لکھا کہ چین واپسی کے خواہشمند طلبا لنک پر اپنی تفصیلات کا اندراج کروائیں، حل طلب ویزا کے معاملات متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائیں گے حکومت تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانےکیلئےہر ممکن کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ طلبا کو کورونا کے باعث امدادی کارروائیوں کے دوران وطن واپس لایا گیا تھا اور اب متعدد طلبا کو چین واپس جانے میں ویزا سےمتعلق مسائل کاسامنا ہے۔