حکومت کی بہتر حکمت عملی: اموات میں نمایاں کمی، کورونا سے 4 افراد جاں بحق

حکومت کی بہتر حکمت عملی: اموات میں نمایاں کمی، کورونا سے 4 افراد جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 300 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 96 ہزار 832، سندھ میں ایک لاکھ 29 ہزار 469، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 118، بلوچستان میں 12 ہزار 879، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 903، اسلام آباد میں 15 ہزار 649 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 299 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 26 لاکھ 42 ہزار 28 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 882 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 80 ہزار 970 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 589 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 298 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 199، سندھ میں 2 ہزار 403، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 250، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67 اور آزاد کشمیر میں 63 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔