بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس، 34 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق سے تعداد 17 ہو گئی

بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس، 34 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق سے تعداد 17 ہو گئی

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ضلع پشین کی یونین کونسل علی زئی کے 34 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بچے کے خون کے نمونے 19 اور 20 اگست کو لیئے گئے تھے، بچے کا تعلق پولیو سے انکاری خاندان سے ہے۔

نیا کیس سامنے آنے کے بعد بلوچستان میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے۔