کورونا سے اموات میں کمی: مزید 9 افراد جاں بحق، 2 لاکھ 99 ہزار 659 شہری متاثر

کورونا سے اموات میں کمی: مزید 9 افراد جاں بحق، 2 لاکھ 99 ہزار 659 شہری متاثر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 426 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 389، سندھ میں ایک لاکھ 30 ہزار 969، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 711، بلوچستان میں 13 ہزار 402، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 68، اسلام آباد میں 15 ہزار 780 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 340 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 28 لاکھ 25 ہزار 40 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 830 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 506 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 544 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 359 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 213، سندھ میں 2 ہزار 430، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 256، اسلام آباد میں 177، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 73 اور آزاد کشمیر میں 65 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔