پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی کی اپوزیشن خواتین نے سی سی پی او لاہور کے لیے دوپٹہ اور چوڑیاں بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ پیپلز رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے کہا کہ بذریعہ پارسل بھیجوں گی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے احاطے میں پریس کانفرنس کے دوران پیپلز پارٹی رکن نگہت اورکزئی، لیگی رکن ثوبیہ شاہد، جے یو آئی کی ریحانہ اسماعیل نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ نگہت اورکزئی کا کہنا تھا کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے لئے دوپٹہ وچوڑیوں کا تحفہ لائی ہوں، نوشہرہ پولیس اہلکاروں کے لیے بھی چوڑیاں لائی ہوں، نوشہرہ پولیس کے سامنے لیڈی پولیس اہلکار کو قتل کیا گیا۔
دیگر خواتین اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ کے پی اسمبلی میں لاہور زیادتی واقعہ پر بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔