پنڈی گھیب میں مکیال کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گرگیا، پائلٹ محفوظ

Published On 15 September,2020 10:51 am

پنڈی گھیب: (دنیا نیوز) پاک فضائیہ کا ایک طیارہ پنڈی گھیب میں مکیال کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، خوش قسمتی سے طیارے کا پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا۔

 ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا ایک طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پنڈی گھیب میں مکیال کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے، زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

 

Advertisement