وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات شیڈول

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات شیڈول

دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم راوی ریورفرنٹ منصوبے کے فیز ون کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جس کے بعد وہ گورنر ہاؤس لاہور پہنچیں گے، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کریں گے، گورنر پنجاب فلاحی تنظیموں کے ساتھ مل کر کئے جانے والے کام، یونیورسٹیوں میں اصلاحات، پنجاب آب پاک اتھارٹی اور گورنر ہاؤس کے معاملات کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

گورنر ہاؤس میں وزیراعظم کی مختلف وفود سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔