لاہور برٹش ایئر ویز نے پاکستان کے لیے پروازیں ڈبل کر دی۔ لاہور سے لندن ہفتہ میں 4 براہ راست پروازیں چلیں گی۔
لاہور سے پروازوں کا آغاز 14 اکتوبر 2020ء سے ہوگا۔ لاہور سے لندن فلائٹس کے لیے ٹکٹس کی فروخت شروع کر دی گئی ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کرسچین ٹرنر کہا ہے کہ برٹش ایئر ویز کا لاہور سے آغاز برطانیہ کا پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی فضا میں مزید اضافہ ہوگا۔
ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ اضافی پروازوں سے بزنس کمیونٹی کو فائدہ ہو گا۔ پروازوں میں کورونا ایس او پیز کی مکمل پاسداری کا پلان بھی بنا لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا پھیلنے سے قبل برٹش ایئر ویز نے لاہور سے لندن پروازیں شروع کیں لیکن وبا کے باعث انہیں روک دیا گیا تھا، اب یہ ڈبل کر دی گئی ہیں۔