نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں رائٹ آف رپلائی پر پاکستانی سفارتکار نے جواب دیتے ہوئے کہا بھارت نے کشمیریوں کے حقوق سلب کر رکھے ہیں، مقبوضہ کشمیر نہ بھارت کا حصہ تھا، نہ ہے، نہ کبھی ہوگا، اقوام متحدہ قراداروں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہیے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کے ردعمل پر پر پاکستان نے بھرپور جواب دیا۔ پاکستانی سفارتکار ذوالقرنین چھینہ کہ بھارت نے ہمسایہ ممالک کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا استعمال کیا، بھارت دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث ہے، کلبھوش یادیو نے پاکستان میں دہشت گردی میں معاونت کا اعتراف کیا۔
پاکستانی سفارت کار نے مزید کہا کہ ہندوتوا کی سوچ دہلی اور گجرات فسادات میں بے نقاب ہوگئی، اس میں کوئی شک نہیں گجرات فسادات کا ذمہ دار نریندر مودی دلی میں فسادات کا ماسٹرمائنڈ ہے، دلی فسادات میں مسلمانوں کو قتل کیا گیا، مسلمانوں کی املاک، عبادت گاہوں کو جلایا گیا، دلی فسادت کے ذمہ دار کھلے پھر رہے ہیں، سزا کی بجائے انہیں مسلمانوں کا مزید خون بہانے پر اکسایا جا رہا ہے، بابری مسجد کی شہادت مسلمانوں کی تاریخ ختم کرنے کی سازش ہے، بہتر ہوگا بھارت تنازعات کے پر امن حل کی طرف آئے۔