اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیم مانڈوی والا کو چندروز سے بخاراور جسم میں دردکی شکایت تھی، ابتدائی علامات ظاہرہونے پرڈپٹی چیئرمین سینیٹ نےکورونا ٹیسٹ کرایاتھا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
دوسری طرف چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کو ٹیلیفون کیا ہے اور طبیعت دریافت کی جبکہ جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔