لاہور: (دنیا نیوز) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں 2 سو ایکڑ پر مشتمل میڈیکل آلات بنانے کیلئے انڈسٹریل زون قائم کر دیا ہے۔
فواد چودھری نے ٹویٹر پر پیغام میں بتایا کہ فیصل آباد میں میڈیکل انڈسٹریل زون کے قیام سے ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر کے میڈیکل آلات کی درآمدات میں کمی آئےگی۔
فیصل آباد انڈسٹریل زون میں دو سو ایکڑ پر میڈیکل آلات بنانےکا زون قائم کیا ہے اس سے 1.4 ارب ڈالر کی میڈیکل آلات کی امپورٹس جو ہم کرتے ہیں بہت کم ہو جائیں گی، سرنج، سوئیاں، Canolas, Xray Machines, Heart stunts , Dialysis machines ہم پاکستان میں بنائیں گے, اگلا زون سیالکوٹ ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 27, 2020
انہوں نے کہا کہ ڈائلسزمشینیں، ہارٹ اسٹنٹ، ایکسرے مشینیں اور کینولاز پاکستان میں بنائےجائیں گے، وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اگلا میڈیکل انڈسٹریل زون سیالکوٹ میں قائم کیاجائے گا۔