پاک بحریہ اور جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے مابین مشترکہ بحری مشق

پاک بحریہ اور جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے مابین مشترکہ بحری مشق

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار اور جاپانی جہاز  اونامی  نے شرکت کی۔ مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا بھی انعقاد کیا گیا۔ یہ بحری مشق سمندری تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کیلٸے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات اور آپریشنز کو مزید فروغ دینا ہے۔