مقبوضہ وادی: شوپیاں میں بھارتی فوج کی فائرنگ، دو کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ وادی: شوپیاں میں بھارتی فوج کی فائرنگ، دو کشمیری نوجوان شہید

ضلع شوپیاں کے علاقے سوگان میں غاصب فوج نے نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں گولیوں کا نشانہ بنایا، علاقے کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔

انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی گئی، بھارتی فوج نے دیگر کئی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیا، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔