فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں مقصود آباد کے علاقے میں ٹینٹ سروس کے گودام میں آگ لگ گئی جس سے گودام میں پڑا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
فیصل آباد کے علاقے مقصودآباد میں واقع ٹینٹ سروس کے گودام میں آگ لگ گئی۔ آگ کے بلند ہوتے ہوئے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کی تین ٹیموں نے دو گھنٹے کے مسلسل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان سے محفوظ رہے۔