وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے

وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خاتمے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا۔ پنجاب حکومت مہنگائی کے خاتمے کے لئے اقدامات پر بریفنگ دے گی، عوام کو سستی اشیائے ضروریہ دینے کے لئے پیکج دینے پر بھی غور ہوگا، تجاویز زیر غور آئیں گی۔

چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب پولیس اور ایڈووکیٹ جنرل کی بھی وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں ہوں گی، وزیراعظم راوی ریور ڈویلپمنٹ کے منصوبے بارے بھی اجلاس کی صدارت کریں گے۔