گلگت کی عوام نے وزیراعظم کے نظریے کی صداقت پر مہر ثبت کر دی: شبلی فراز

Published On 16 November,2020 12:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام نے وزیراعظم کے نظریے کی صداقت پر مہر ثبت کر دی، علاقے کے عوام نے مسلم لیگ ن کے بیانیے کو یکسر مسترد کر دیا، گلگت بلتستان کے عوام نے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا گلگت بلتستان نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کر دیا، عوام نے مجرمہ مریم اور مفرور نواز کا ملک دشمن بیانیہ دفن کر دیا، ایک سینئر لیگی رہنما ملک دشمن بیانیے کی وجہ سے سیاست سے علیحدہ ہو گئے، حسد، نفرت سے بھری مریم حقائق سے سبق نہیں سیکھے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے نواز شریف اور مریم نواز کا ریاست اور اداروں کے خلاف بیانیہ مسترد کر دیا، نون لیگ کے لیے ایک بڑی نا ہے، ن لیگ اینڈ کمپنی، اب تو ووٹ کو عزت دو۔
 

Advertisement