وزیراعظم عمران خان کا کامیاب دورہ افغانستان مکمل، وطن واپس روانہ

وزیراعظم عمران خان کا کامیاب دورہ افغانستان مکمل، وطن واپس روانہ

افغان وزیر خارجہ حنیف اتمار نے وزیراعظم عمران خان کو ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔ اپنے دورہ کے موقع پر وزیراعظم نے افغان صدر اشرف غنی سے ون آن ون ملاقات کی جبکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔

دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات میں سول اور عسکری حکام بھی شریک ہوئے، ان مذاکرات میں خطے میں قیام امن اور باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔